گوگل ٹرانسلیشن میں اردو کی شمولیت

16 147

اردو سے محبت اور اس کی ترویج میں حصہ لینے والوں کے لیے یہ خبر بہت خوشی کا باعث ہوگی کہ گوگل نے اپنی ٹرانسلیشن سروس میں اردو کو بھی شامل کرلیا ہے. یعنی اب آپ دنیا بھر کی 57 مختلف زبانوں سے اردو میں یا پھر اردو سے دیگر زبانوں میں باآسانی ترجمہ کرسکتے ہیں. گوگل ٹرانسلیشن میں اردو کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فی الوقت alpha فیز میں ہے اس لیے ممکن ہے کہ ترجمہ زیادہ عام یا سادہ زبان میں نہ ہو لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس میں بہتری کا بھی گارنٹی دیتے ہوئے صارفین کو بھی اس کام میں مدد کی دعوت دی.

اس سے قبل paktranslations نامی ویب سائٹ طویل عرصہ سے اردو ترجمہ کی سہولت فراہم کررہی ہے. اس کے علاوہ ijunoon پر بھی الفاظوں کو انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی کی سہولت موجود ہے. اب گوگل کے اردو ترجمہ متعارف کرانے سے اس کام میں بہت تیزی سے ترقی کی امید کی جارہی ہے. گوگل ٹرانسلیشن کے ذریعے آپ کوئی تحریر یا ویب صفحہ بھی ترجمہ کرسکتے ہیں. اس کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فائل کو گوگل ٹرانسلیشن کے صفحہ پر اپلوڈ کرکے ترجمہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے. باوجود اس کے کہ اردو ابھی تک alpha موڈ میں ہے، اردو ترجمہ کی نتائج بہت حد تک درست اور قابل استعمال ہیں.

ذاتی طور گوگل ٹرانسلیشن استعمال کرنے پر مجھے انگریزی سے اردو ترجمہ کے نتائج کچھ اس طرح نظر آئے:

جبکہ اردو سے انگریزی میں ترجمہ کے نتائج مجھے کچھ اس طرح ملے:

گوگل اردو ٹرانسلیشن سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

16 تبصرے
  1. دوست کہتے ہیں

    یہ بہت اچھی پیش رفت ہے.

  2. سعد کہتے ہیں

    اچھی خبر ہے.

  3. عمر احمد بنگش کہتے ہیں

    بہت ہی خوشی کی خبر ہے. انٹرنیٹ پر تمام اردو سمجھنے، بولنے اور لکھنے والوں کو مبارکباد 😛

  4. یاسر عمران مرزا کہتے ہیں

    یہ تو بہت اچھی خبر ہے، کوالٹی کا مسئلہ نہیں، گوگل نے ایک دفعہ شامل کر دیا ہے تو آہستہ آہستہ کوالٹی بھی اچھی ہو جائے گی۔
    شکریہ

  5. شعیب صفدر کہتے ہیں

    ایک اچھی و بڑی خبر

  6. […] This post was mentioned on Twitter by Shoiab Safdar. Shoiab Safdar said: "گوگل ٹرانسلیشن میں اردو کی شمولیت" ( http://bit.ly/daT57b ) […]

  7. عامر شہزاد کہتے ہیں

    بہت زیادہ خوشی کی بات ہے.
    مزید بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29606-%DA%AF%D9%88%DA%AF%D9%84-%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81

  8. راشد کامران کہتے ہیں

    بہت اچھاکام ہوگیا ہے یہ تو. جیسے جیسے یہ اس پراجیکٹ میں بہتری لائیں گے اس کا آؤٹ پٹ بھی اچھا ہوجائے گا.. اگر اردو استعمال کرنے والے تمام لوگ اس کے سقم کی نشاندہی کرتے رہیں تو جلد ہی یہ بہت قابل قبول تراجم کرنے کے قابل ہوجائے گا..شکریہ گوگل.

  9. دوست کہتے ہیں

    پاک ٹرانسلیشن والوں کا معیار بھی برا نہیں ہے اب. پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں انھوں نے بہت ترقی کی ہے. اب تو تین لاکھ الفاظ کی ایک لغت بھی موجود ہے ان کی سائٹ پر.

  10. محمد ریاض شاہد کہتے ہیں

    بہت عمدہ

  11. راحت حسین کہتے ہیں

    اچھی خبر ہے. اور کافی عمدہ کام کیا ہے. ظاہری بات ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی پرفیکشن میں ٹائم تو لگتا ہی ہے. موجودہ ایلفا فیز بھی گڈ گڈ ہے اور قابل قبول سے زیادہ اچھا ترجمہ مہیا کر رہا ہے.
    اللہ اس بینڈوڈتھ اور سپیس کی دشمن تصویری اردو سے ہمیں نجات دلائے (آمین).

  12. راحت حسین کہتے ہیں

    یار اسد بھائی، یہ میرے نام کے ساتھ ہر بار "فرمایا” ہی کیوں لگتا ہے؟
    لفظ فرمایا سے میرے ذہن میں اپنا امیج ایک سو دس سالہ بزرگ بابے کا بنتا ہے جسکی بھنویں بھی سفید ہو چکی ہیں اور وہ سیاہ رنگ کا ٹیڑھا میڑھا عصا تھامے کچھ "فرما” رہا ہے.

  13. محمداسد کہتے ہیں

    @ دوست اور @ عامر شہزاد
    بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ

    @ راحت حسین
    اجی راحت بھائی! اس میں قصور تو سراسر آپ کی باتوں کا ہے جو کہ مختصر ہوتے ہوئے بھی اتنی گہری اور تجربے سے بھرپور ہوتی ہیں کہ بلاگ ازخود آپ کو بابائے قوم کے وقت کا تاریخی شاہکار سمجھ لیتا ہے. 😛

  14. محمّد کلیم اشرف کہتے ہیں

    سلام….
    بہت اچھا لگا کہ گوگل نے اردو جاننے والو کے لیے یہ کام کیا…
    ہم سب گوگل والوں کے تہے دل سے شکر گزار ہیں…..

  15. ابوشامل کہتے ہیں

    جس طرح اردو والوں کے لیے 2008ء میں علوی نستعلیق کا اجراء بہت بڑی خبر تھی میرے خیال میں یہ 2010ء کی بہت بڑی خبر ہے۔ اور یہ ایسی خبر نہیں ہے کہ بس جناب، کام ہو گیا، مبارکبادیں دے کر چلتے بنیں۔ اب یہ ذمہ داری ہے کہ اس ترجمے کو مزید بہتر بنائیں تاکہ اگلے ایک دو سال میں گوگل ہر زبان میں اردو کا معقول ترجمہ کرنے کے قابل بن سکے۔
    اسد بھائی، خبر شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔

  16. محمداسد کہتے ہیں

    @ ابوشامل
    جی آپ نے درست فرمایا. اس سے قبل اس بات کی شکایت بارہا کی گئی کہ گوگل اردو کو خاص اہمیت نہیں دیتا، لیکن اب بڑی حد تک گوگل نے اپنی طرف سے یہ شکایت دور کردی ہے. اب یہ اردو سے چاہت رکھنے والوں کا فریضہ ہے کہ وہ اس کام کی بہتری کے لیے نہ صرف تجاویز دیں بلکہ حتی المقدور مدد بھی کریں. اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں بھی ہمیشہ کی طرح اردو ویب کا نام سرفہرست رہے گا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.