جھوٹ گھڑیاں

5 384

ایک شخص کو دوسرے جہان کی سیر کا موقع ملا. وہ دو فرشتوں کے ہمراہ وہاں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بڑی سی دیوار اس کے سامنے ہے. اس دیوار پر بہت ساری گھڑیاں نصب ہیں. کچھ بالکل ساکت ہیں اور کچھ معمولی سی حرکت کرکے رکی ہوئی ہیں. وہ شخص اتنی بڑی تعداد میں گھڑیاں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا. اس نے فرشتوں کی جانب دیکھا اور تعجب سے دریافت کیا:
” یہ گھڑیاں کیسی ہیں؟ ”
” یہ جھوٹ گھڑیاں ہیں ” پہلے فرشتہ نے جواب دیا ” یہ گھڑیاں ہر شخص کے الفاظ سے منسلک ہیں، جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو یہ حرکت کرتی ہیں ورنہ رکی رہتی ہیں”
"یہ جھوٹ گھڑیاں کس کی ہیں جنہوں نے حرکت نہیں کی ” اس شخص نے پوچھا.
” یہ ان رہنماؤں کی جھوٹ گھڑیاں ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا. جیسے محمد بن قاسم وغیرہ ” دوسرے فرشتہ نے جواب دیا.
” اچھا ! ” اس شخص نے کچھ سوچتے ہوئے کہا اور پھر پوچھا: "ہمارے سیاستدانوں کی جھوٹ گھڑیاں کہاں ہیں؟ ”
پہلے فرشتہ نے مسکراکر اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا: ” وہ ہم نے اپنے دفتر میں لگارکھی ہیں ”
” کیوں؟ ” اس شخص نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا.
” کیوں کہ وہ ہمارے لیے پنکھے کا کام کرتی ہیں ” دوسرے فرشتہ نے اطمینان سے جواب دیا.

5 تبصرے
  1. جعفر کا کہنا ہے

    اچھا ہے
    😎

  2. محمداسد کا کہنا ہے

    @جعفر
    شکریہ 😉

  3. کنفیوز کامی کا کہنا ہے

    بھائی جان اگر ذاتی تھریر ہے تو بہت اچھی ہے 🙂

  4. محمد ریاض شاہد کا کہنا ہے

    اچھا لطیفہ ہے مگر شاید پہلے بھی پڑھا ہے کوءی نیا لطیفہ سنائیں

  5. محمداسد کا کہنا ہے

    @کنفیوز کامی
    تحریر تو جناب خود لکھی لیکن مرکزی خیال ایک ایس ایم ایس سے ماخوذ کیا گیا ہے.

    @محمد ریاض شاہد
    بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا بھی شکریہ.

تبصرہ کیجیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.