آغاز

4 62

bu-avatarطویل تگ و دو کے بعد آج اس قابل ہوئے کے اپنے بلاگ کا باقاعدہ آغاز کرسکیں. اس جدوجہد میں کامیابی پر اس رب کریم کا شکریہ کے جس کی مہربانی سے ہم نے لکھنا اور پڑھنا سیکھا. اس کے بعد والدین، اساتذہ اور ان تمام کرم فرماؤں کا شکریہ کے جنہوں نے آج ہمیں اس مقام پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا.

بلاعنوان شروع کرنے کا حقیقی مقصد پڑھنے کے ساتھ لکھنے کے اسرار و رموز سیکھنا ہیں. میں مستقل یا مستند لکھاری تو نہیں لیکن مستقبل قریب میں صحافت کا پیشہ اختیار کرنے کا ارادہ ہے. اس لئے کوشش رہے گی کہ بلاگ پر زیادہ سے زیادہ مشق کی جائےاور قارئین کی رائے حاصل کر کے اپنی سوچ اور خیالات میں مزید پختگی اور نکھار پیدا کیا جائے.

بلاعنوان پر کسی مخصوص موضوع پر لکھنے کے بجائے موقع و محل کے مطابق مختلف موضوعات پر وقتا فوقتا بلاگ لکھنے کی کوشش رہے گی. مجھے خوشی ہوگی اگر اپنی تحریروں کے ذریعے کوئی مثبت کام انجام دے سکوں.

4 تبصرے
  1. ڈفر - DuFFeR کا کہنا ہے

    معلوم چلا کہ نواں نکور بلاگر آیا ہے بلاگستان میں تو آپ کے در اقدس پر حاضری دینے حاضر ہو گئے
    امید ہے ”مشور“ صحافی ہو کر ہمیں نہیں بھولیں گے
    اور اگر ہم کوئی ایم این اے ٹائپ چیز بن گئے تو ہمارے پول بھی نہیں کھولیں گے
    خیر یہ تو بعد کی بات ہے
    بلاگی دنیا میں ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں
    اللہ آپ کو کامیاب بلاگر بنائے
    اور صحافی بھی
    🙂

  2. محمداسد کا کہنا ہے

    خوش آمدید ڈفر! صرف حاضری؟ کوئی نزرانہ شزرانہ نہیں؟؟ 😀
    آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ.

  3. نذر حافی کا کہنا ہے

    الحمدللہ!آپ کے قلم اور فکرمیں بہت طاقت ہے۔خدا کرے کسی شیطان کی نظر نہ لگے۔ہمیشہ مثبت استعمال ہی کرتے رہنا اور ہمیشہ دین اور وطن کا دفاع کرنا۔

  4. مہوش کا کہنا ہے

    Nice Blog..Hoping to learn a lot from your page. Keep posting!

تبصرہ کیجیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا