جس رب نے تمہارا دل بنایا، وہی ہر لمحہ تمہارے دل میں بستا ہے۔ پھر وہ تمہاری کیفیت سے کیسے بے خبر ہو سکتا ہے؟
تمہارے دکھ، تمہاری خاموشیاں، تمہاری پوشیدہ دعائیں، سب اس کے علم میں ہیں۔
وہ تڑپ جو تمہیں سجدوں تک لے آئی ہے، وہ رائیگاں نہیں جاتی۔ تمہارے آنسو جو رات کے اندھیروں میں گرتے ہیں،
وہ زمین پر نہیں بلکہ عرش پر سنے جاتے ہیں۔
جو چیز تمہارے نصیب میں بہتر ہے، وہ تم تک ضرور پہنچے گی، چاہے وقت لگ جائے، اور جس چیز میں نقصان ہے، اللہ خود تمہیں اس سے بچا لے گا، چاہے تم اسے کتنا ہی عزیز کیوں نہ سمجھو۔
کبھی کبھی جو تاخیر تمہیں بے چین کرتی ہے، دراصل وہی تمہارے حق میں سب سے بڑی رحمت ہوتی ہے۔
اس کے فیصلے بے مثال ہیں، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تمہارے دل کے پسِ پردہ کیا خواہش ہے اور تمہارے نصیب میں کیا بھلائی چھپی ہے۔
پھر کیوں گھبرانا؟
کیوں ڈرنا؟
تمہارا رب تمہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔
اس کی رحمت تمہارے ہر خوف سے بڑی ہے، اور اس کے منصوبے تمہاری ہر خواہش سے زیادہ خوبصورت۔
❤️ یقین رکھو، اللہ کبھی غلط فیصلہ نہیں کرتا۔ ❤️
Post a Comment