ہونٹ چومنا کوئی معمولی لمحہ نہیں…
یہ وہ لمس ہے جو آہستہ آہستہ روح کے اندر تک اتر جاتا ہے۔
شاید اسی لیے لبوں کی قربت میں ایک خاص گرمی ہوتی ہے
ایسی جو بدن کو نہیں، دل کو پگھلا دیتی ہے۔
جب دو لب قریب آتے ہیں،
سانسیں ایک دوسرے سے الجھتی ہیں،
اُن کی ہلکی سی نمی بھی ایک سرور جگا دیتی ہے۔
لمحہ چھوٹا ہوتا ہے،
مگر اس کی لذت… دیر تک دل میں سلگتی رہتی ہے۔
وہ پل جب لب ملتے ہیں
دنیا دھندلا جاتی ہے،
وقت آہستہ چلنے لگتا ہے،
اور دل کے اندر ایک ایسی نرمی، ایسی حرارت جنم لیتی ہے
جو پوری ذات کو چپ چاپ اپنی بانہوں میں سمیٹ لیتی ہے۔
قربت صرف لمس نہیں،
ایک دھڑکن کی سرگوشی ہوتی ہے،
ایک امید، ایک سکون، ایک ایسا احساس
جو بند آنکھوں میں بھی روشنی کی طرح چمکتا رہتا ہے۔
مگر…
ہم سنگل لوگ تو یہ سب لفظوں میں ہی محسوس کر لیتے ہیں،
اصل میں کوئی ہو تو پھر بات اور ہی ہوتی ہے 🤭